(ویب ڈیسک) بنوں کے سینٹرل جیل میں قید دل دراز خان نے میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
خیبرپختونخوا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، بنوں کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق، دل دراز خان نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر امتحان دیا اور 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔
دل دراز خان اس وقت قتل کے مقدمے میں قید ہیں، تاہم انہوں نے جیل میں رہتے ہوئے تعلیم جاری رکھی اور اپنی محنت سے سب کو متاثر کر دیا۔