(ویب ڈیسک ) صدر پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کو بھمبر پولیس نے جنڈی چونترہ کے مقام پر گرفتار کیا۔
خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 26 نومبر کے کیس میں عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے ورانٹ گرفتاری 31 جولائی کو جاری ہوئے تھے۔عبدالقیوم نیازی کے ورانٹ گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جاری کر رکھے تھے۔