(ویب ڈیسک ) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کیں ،اس دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔