پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینےکا عزم، صدر پاکستان، ایرانی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ

پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینےکا عزم، صدر پاکستان، ایرانی صدر کی ملاقات کا اعلامیہ

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ، صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ،دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا،صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں ،دونوں رہنماوں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے   مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

صدر آصف علی زرداری نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا، صدر نے خطے میں تعاون کے لیے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر  کیا، صدر مملکت نے مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے کے پُرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے، صدر آصف علی زرداری نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا  جموں کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف عوام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی، صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا ، صدر مسعود پزیشکیان نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News