بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیسےممکن؟ علی امین گنڈاپور کا کارکنان کے لئے بڑا پیغام

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیسےممکن؟ علی امین گنڈاپور کا کارکنان کے لئے بڑا پیغام

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  5 اگست خصوصی پیغام ،  5 اگست ہماری تحریک کاعروج کا دن مقرر ہو ا ہے،  اس دن ہم نے اپنی آزادی کی تحریک کو بلندی کی سطح پر پہنچانا ہے، ہر وہ شخص جو عمران خان اور حقیقی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہے وہ شامل ہو۔ 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  آپ سب نے باہر نکل کر اپنا احتجاج ریکا ر ڈ کرنا ہے،  ہر ضلع ہر گاوں ہر تحصیل اور ہر گھر کے لوگوں نے باہر نکلنا ہے، آپ نے باہر نکل کر ثابت کرنا ہے کہ آپ عمران خان اور حقیقی آزادی کے ساتھ ہیں، اس تحریک کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کردیا جاتا۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں حقیقی آزادی نہیں مل جاتی، پختونخوا کی عوام جب تک نہیں نکلے گی عمران خان کو رہا نہیں کیا جائیگا، مافیا نے فسطائیت قائم کرکے ہمیں قید کر رکھا ہے،آپ اس غلامی کی شکنجے سے اس وقت تک آزاد نہیں ہو سکتے،  پختونخوا کے ہر ضلع ہر گاوں سے ریلیاں نکالی جائیں،حیات آباد ٹول پلازہ سے میں خود ریلی کی قیاد ت کروں گا۔

ریلی رنگ روڈ سے ہوتے  ہوئے قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہو گی، انشااللہ یہ ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، آپ جس علاقے سے بھی ہوں رنگ روڈ پر احتجاج ریکا رڈ کرائیں، پوری دنیا کو بتانا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،  یہ تحریک 5اگست سے شروع ہوگی اور جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہیگی۔

جو بھی اس احتجا ج میں شامل نہیں ہوگا وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی غلا م بنانے میں شامل ہوگا،  آپ نکلیں کیا ہوتا ہے کس طرح ہوتا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے۔

  علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کبھی بھی گھر میں بیٹھ کر نہیں ملتی،آپ کو نکلنا پڑے گا، آپ کو آگے بڑھنا ہوگا، اپنی آواز بلند کرنا ہوگی،آپ کو اس بات سے نکلنا ہوگا کہ کیا ہو گا، ہمارا ایمان ہے کہ ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ اللہ تعالی نے کرنا ہے۔

اس ایمان کی بنیاد پر ہم نکلیں گے بھر پور طریقے سے دنیا کو پیغام دیں گے،ہم عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور انشااللہ کھڑے رہیں گے۔

Watch Live Public News