میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈسک: نوجوان تاجر میر رضا کی موت کے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ  کے مطابق انہیں گولی سینے پر لگی، تاہم تفتیشی ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ فائر سامنے سے ہوا یا پیچھے سے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ میر رضا نے واقعے سے پہلے سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ لیا تھا۔ ان کی لاش کی اطلاع قریبی نرسری کے مالک نے پولیس کو دی، جبکہ جائے وقوعہ کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کی موجودگی کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کاروباری نقصان کے باعث 5 سے 8 کروڑ روپے کے مقروض  تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ گھر سے نکلتے وقت صرف ایک ہزار روپے ساتھ لے کر گئے تھے، جبکہ اپنی گاڑی، بٹوہ اور اسمارٹ واچ گھر ہی چھوڑ گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سے اب تک نہ اسلحہ ملا ہے اور نہ ہی گولی کا خول برآمد ہو سکا ہے۔ کیس میں اب تک 15 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی میڈیکل رپورٹ آج موصول ہونے کا امکان ہے، جبکہ موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آئندہ ایک سے دو روز میں آنے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News