رونالڈو اور جارجینا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

رونالڈو اور جارجینا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: رونالڈو اور جارجینا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک:پرتگال کے معروف فٹبالر اور النصر کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق، 41 سالہ رونالڈو آئندہ ہفتے 32 سالہ جارجینا کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مادیرا کے شہر فنشال میں شادی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، شادی کی تقریب فنشال کیتھیڈرل میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ اس کے بعد استقبالیہ شہر کے معروف فائیو اسٹار ساوائے پیلس ہوٹل میں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہوٹل میں تقریبات عموماً سہ پہر 3 بجے شروع ہوتی ہیں۔ تاہم، رونالڈو اور جارجینا نے اب تک ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

Watch Live Public News