ویب ڈیسک: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے غلط ای چالان موصول ہونے والے شہریوں کے لیے نئی آن لائن سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب ای چالان کا ریویو گھر بیٹھے کرایا جا سکے گا۔ اگر جمع کرائے گئے شواہد کی بنیاد پر چالان غلط ثابت ہوا تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق غلط ای چالان موصول ہونے کی صورت میں شہری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ پر لاگ اِن کر کے ریویو سیکشن میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
السلام علیکم! صبح بخیر
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 3, 2026
غلط ای چالان موصول ہوا؟ اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای چالان ریویو کی آن لائن سہولت فراہم کر دی ہے۔ ویب سائٹ پر لاگ اِن کریں، ریویو سیکشن میں جا کر اپنے ثبوت اپ لوڈ کریں۔ اگر چالان غلط ثابت ہوا تو 24 گھنٹوں… pic.twitter.com/sD7mFsH6tc
بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ متعلقہ شواہد اپ لوڈ کرنے کے بعد کیس کا جائزہ لیا جائے گا، اور اگر ریویو کے دوران چالان غلط ثابت ہو گیا تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔
پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے ذمہ داری کے ساتھ استفادہ کریں اور صرف حقیقی شکایات کی صورت میں ہی ریویو کی درخواست جمع کرائیں، تاکہ نظام کی شفافیت برقرار رہے اور شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔