صدر ٹرمپ کا تیل کمپنیوں سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

صدر ٹرمپ کا تیل کمپنیوں سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
کیپشن: صدر ٹرمپ کا تیل کمپنیوں سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی سے عوام پر ایندھن کی بڑھتی لاگت کا بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسیوں نے امریکی توانائی کے شعبے اور تیل کی صنعت کو استحکام فراہم کیا ہے، اور ان کی انتظامیہ توانائی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

دوسری جانب ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے سے متعلق ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

برینٹ خام تیل تقریباً 4.2 فیصد سستا ہو کر 84 ڈالر فی بیرل تک آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 5 فیصد کمی کے بعد 80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے دوران قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 78.97 ڈالر اور برینٹ خام تیل 82.92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

Watch Live Public News