ایران امن چاہتا ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر پزشکیان

ایران امن چاہتا ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر پزشکیان
کیپشن: ایران امن چاہتا ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: صدر پزشکیان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں، تاہم ملکی سلامتی، قومی مفادات اور سرزمین کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا حامی ہے، لیکن اگر ملک کی سلامتی، خودمختاری یا قومی مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور انداز میں دفاع کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کی پالیسی امن پر مبنی ہے، تاہم دفاع وطن اور قومی مفادات کے تحفظ کے معاملے میں کوئی نرمی یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News