لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ2025ء اختتام پذیر

لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ2025ء اختتام پذیر
کیپشن: لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ2025ء اختتام پذیر

ویب ڈیسک: لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ2025ء اختتام پذیر ہوگئی۔

25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں  15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ چار روزہ چیمپیئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ چیمپیئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دیکر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز کا  اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ ممکن ہوئی۔ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ عالمی سطح  کے ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ جیسے کھیلوں کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

Watch Live Public News