بھارتی روپیہ ایشیاء کی کمزوراوربدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار

بھارتی روپیہ ایشیاء کی کمزوراوربدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار
کیپشن: بھارتی روپیہ ایشیاء کی کمزوراوربدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار

ویب ڈیسک: بھارتی روپیہ کو 2025 میں ایشیاءکی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دیدیا گیا۔ نااہل مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے نام نہاد  " شائننگ انڈیا " کے کھوکھلے دعوؤں کا پول کھول دیا۔ 

بھارتی روپے کی ریکارڈ گراوٹ بی جے پی کے کھوکھلے معاشی ماڈل اور فریب زدہ کارکردگی کا ناقابلِ تردیدثبوت ہے۔  

بین الاقوامی جریدہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 2025 میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہوچکا ہے۔ تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، مگر بھارتی کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ امریکی ٹیرف میں اضافہ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے انخلاء نے بھارتی روپیہ کو مسلسل زوال میں دھکیل دیا۔ 

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ویزا پروگرام فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کی تجویز نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کوسخت نقصان پہنچایا۔ غیر ملکی سرمایہ کار اس سال اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے ہیں۔

بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی کرنسی مسلسل دباؤ میں ہے کیونکہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ درآمدات کو مسلسل مہنگا کر رہا ہے۔ سفاک مودی کی عوام دشمن فیصلوں اور ہٹ دھرمی نے بھارت کو خطہ کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔

Watch Live Public News