ویب ڈیسک: صدر مملکت نے محمد ظفر الحق حجازی کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہیں اس عہدے پر 4 سالہ مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے، اور وزارت قانون و انصاف نے اس تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محمد ظفر الحق حجازی وفاقی ٹیکس محتسب کے طور پر ٹیکس کے نظام میں شفافیت، ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ، اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی کے مؤثر جائزے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔