(ویب ڈیسک ) پاکستانی شہری پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں اس کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں ۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ 1 لیٹر پیٹرول قیمت میں 96 روپے 28 پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، مثلاً ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پریہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔