کمانڈر سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق 

کمانڈر سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق 

(ویب ڈیسک )   آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں عسکری قیادتوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجزہانی جی ایچ کیو پہنچے۔لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجزہانی  نے   آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون میں مزید اضافے پربھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے  مطابق  دونوں عسکری قیادتوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان–سعودی دفاعی تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے  کہ آرمی چیف  نے  تربیت، کیپسٹی بلڈنگ اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید تعاون پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سعودی کمانڈر نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News