فیلڈ مارشل سے کمانڈر بحرین نشنل گارڈ کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر بات چیت

فیلڈ مارشل سے کمانڈر بحرین نشنل گارڈ کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام میں کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر  نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے  کمانڈر بحرین نیشنل گارڈر  نے   ملاقات کی ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات پر بات چیت  کی گئی۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاکستان اور بحرین  نے  عسکری تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرینی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام میں کردار کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے دیرینہ بھائی چارے اور ہر شعبے میں بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News