(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت گٹر میں گرنے سے بچے کے جان بحق ہونے کے واقعے پر اجلاس ہوا،جس میں صوبائی وزراء کے ایم سی ، ٹاون انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی مراد علی شاہ واقع پر شدید برہم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے،لاپرواہی اپنی جگہ ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ افسران پر برس پڑے۔اجلاس کے دوران پولیس حکام کو بھی طلب کیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔