(ویب ڈیسک )بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت یادگار بن گئی جب دلہن نے سب کے سامنے گٹار اٹھایا اور اپنی سریلی آواز میں گانا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن دوسری خواتین کے ساتھ بیٹھی ہے اور ہاتھ میں گٹار تھامے اپنے انداز میں مشہور گیت “ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے، پھول ہی پھول راہوں میں کھل جائیں گے” گا رہی ہے۔
دلہن کے گانے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں ۔ صارفین دلہن کے اس منفرد انداز کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پارہے۔