اسلام آباد میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
اسلام آباد: ( پبلک نیوز ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کردی، مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں اثرانداز ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی/ وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآ لود رہنے کے ساتھ بارش کا بتایا گیا ہے۔ خطہ پوٹھو ہار، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، لاہور، بھکر، لیہ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا جبکہ مری اور گلیات میں آج ہلکی برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11، اسکردو منفی 10 جبکہ گوپس منفی 09 ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔