شیخ رشید کی بہنیں پہلی بار بھائی کیلئےمیدان میں آگئیں

شیخ رشید کی بہنیں پہلی بار بھائی کیلئےمیدان میں آگئیں
کیپشن: شیخ رشید کی بہنیں پہلی بار بھائی کیلئےمیدان میں آگئیں

ویب ڈیسک:شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ کبھی شیخ رشید نے عمران خان کا نام نہیں لیا،40 دن کا چلہ شیخ رشید نے کاٹ لیا اس سے زیادہ بڑی وفاداری کیا ہے؟ ۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید احمد سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد شیخ راشد شفیق نے شیخ رشید احمد کی بہنوں کے ہمراہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ گھر ہمارے ٹوٹ گئے ہیں، ماں میری مر گئی ہے، لال حویلی کو ہماری برباد کر دیا گیا، بھائی میرا قید ہے۔

شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ کبھی شیخ رشید نے عمران خان کا نام نہیں لیا،40 دن کا چلہ شیخ رشید نے کاٹ لیا اس سے زیادہ بڑی وفاداری کیا ہے؟ اور جو کہتے ہیں ہم بنی گالہ میں پیدا ہوئے ہیں وہ ایک 164 کے بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔