ہالی وڈ اسٹار کارل ویدرز انتقال کرگئے

 ہالی وڈ اسٹار کارل ویدرز انتقال کرگئے

  ویب ڈیسک :   دی راکی فلمز اور دی مینڈلورین کے  ہالی وڈاسٹار کارل ویدرز 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ان کے اہل خانہ  کی طرف سے  جاری کردہ ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  "ہمیں کارل ویدرز کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ اپنی نیند میں سکون سے انتقال کر گئے۔

کارل ایک غیر معمولی انسان تھے جس نے ایک غیر معمولی زندگی گزاری۔"وہ ایک پیارا بھائی، باپ، دادا، ساتھی اور دوست تھا۔"

راکی میں سلوسٹراسٹالو  کے ساتھ شہرت  پانے  سے پہلے، ویدرز بک ٹاؤن یا فرائیڈے فوسٹر فلموں میں کام کرچکے تھے۔