نکاح کیس کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کاسخت ردعمل آگیا

نکاح کیس کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کاسخت ردعمل آگیا
کیپشن: Bushra Bibi's statement
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے سینئر  سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی، جج نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کےمطابق کیس کے فیصلے کے بعد بشری بی بی نے صحافیوں سے گفتگو میں سخت ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، یہ ابلیس کا فیصلہ ہے، یہ غیرت اور بےغیرتی کی جنگ ہے، انہوں نے فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تقریباً 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت میں نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، ان کے ملازم لطیف، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چوہدری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ 
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان ریکارڈ کرایا تھا جبکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے گواہان خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چوہدری اور ملازم محمدلطیف پرجرح کی تھی۔

Watch Live Public News