نواز شریف کٹھ پتلی حکومت بناکر عوام کےحقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

نواز شریف کٹھ پتلی حکومت بناکر عوام کےحقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: نواز شریف کٹھ پتلی حکومت بناکر عوام کےحقوق پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور سہولت کار سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ستارے صرف رات میں اچھے لگتےہیں دن میں نہیں۔شیر والوں نے سندھ کے معدنی پہاڑی علاقے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو کاٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چھاچھرو میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ نوازشریف نے سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی، یہ آپ سے ووٹ لے کر لاہور اور رائے ونڈ کی خدمت کریں گے، جب کہ میرے امیدوار کامیاب ہو کر اپنے علاقے کی خدمت کریں گے۔

نواز شریف کا نام لیے بغیر بلاول نے مزید کہا کہ ایک شخص اپنے آپ کو چوتھی بار وزیراعطم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے، کہتا ہے تھرکول کا معاہدہ اس نے کرایا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ تھر کے عوام سے پوچھتا ہوں تھرکول کا منصوبہ کس نے دیا، اگر تھرکول کا منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا وہ آج تھرمیں جلسہ کررہے ہوتے، ان کی کوشش ہے حکومت بنا کر تھرکی معدنیات بیچیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد اس منصوبے میں مزید کام ہوگا، کراچی سے تھر تک ٹرین کا بندوبست کریں گے، ہم نے یہاں سڑکیں اور اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنا کردیا، اگلی بار آپ ٹرین میں سفر کریں گے۔انھوں نے کہا کہ آج بارش ہورہی ہے، اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔ حکومت میں آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا، مزدوروں کیلئے بھی بےنظیرمزدور کارڈ لایا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو سندھ کے ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ لاؤں گا، کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوائیں گے، خواتین کو بلاسود قرض دیئے جائیں گے۔بلاول نے کہا کہ بےروزگار نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ بنا کردوں گا، اقتدار ملا تو ہم بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، اور پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے۔

Watch Live Public News