سعودی حکومت نےواٹس ایپ وائس اور ویڈیوکالنگ فیچر سے پابندی ہٹادی

سعودی حکومت نےواٹس ایپ وائس اور ویڈیوکالنگ فیچر سے پابندی ہٹادی
کیپشن: سعودی حکومت نےواٹس ایپ وائس اور ویڈیوکالنگ فیچر سے پابندی ہٹادی

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کردیا گیا ہے۔

اس اچانک فعالیت نے سوالات کو جنم دیا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید یہ کہ اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ ایک مستقل ہے یا عارضی۔

سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ الصبیعی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے اور ممکنہ طور پر صارفین کے لیے مواصلات کو بہتر بنائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں۔

تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News