عمران خان ، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

عمران خان ، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک )  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی  پی  ٹی آئی   عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔ 

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے مجموعی طور پر 7 گواہان  پر جرح مکمل کی گئی۔ آئندہ سماعت پر بانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے ۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Watch Live Public News