پی ٹی آئی نے 8 فروری کو جلسہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

 پی ٹی آئی نے 8 فروری کو جلسہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ   8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی۔

29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی،پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔

عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، درخوست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو  ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیں۔

پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔

Watch Live Public News