کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی نائٹ، اداکارہ کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی نائٹ، اداکارہ کے جوڑے کی قیمت کتنی؟

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ڈھولکی نائٹ کی تصاویر وائرل ہوتے ہی انکے جوڑے نے فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی، ہر کوئی یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ اس کی قیمت کیا تھی؟۔

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے شوبز کی دنیا میں فلم 'نامعلوم افراد' سے قدم رکھا لیکن انکو شہرت کی منازل طے کروانے والا ڈراما 'سنگِ مرمر' ثابت ہوا جس میں وہ بھولی بھالی 'شیریں' کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

گوہر رشید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خاص رات کی تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں کی محبت چھپائے نہیں چھپ رہی ہے، تصاویر میں کبریٰ اور گوہر رشید کی خوشی میں شہزاد شیخ، عبداللہ کادوانی، علی رحمان، ثناء شاہنواز، مومل شیخ، علی سفینا، حنا ترین، خاقان شہنواز اور دیگر اداکار بھی شریک نظر آرہے ہیں۔

گوہر رشید نے ڈھولکی کیلئے مہندی گرین رنگ کا قمیص اور ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ اس کے ساتھ تیز ہرا اسٹالر پہنا جس پر اردو خطاطی دیکھی جاسکتی ہے۔

گوہر رشید کے ساتھ انکی دلہنیا کبریٰ خان نے اپنی ڈھولکی نائٹ پر ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کردہ میراکی بیج فرنٹ اوپن کلی دار ڈریس پہنا جس پر مختلف رنگوں سے کیا گیا تھریڈ ورک قابلِ دید ہے۔

کبریٰ خان کا یہ حسین جوڑا پاکستانی فیشن ڈیزائنر فرح طالب عزیز کا تیار کردہ ہے جس پر گلابی، جامنی، نارنجی اور سبز رنگ کی بوٹیاں بنانے کے ساتھ ساتھ بارڈر بھی تیار کیا گیا ہے، روایتی گوٹا، ستارے کا کام کے ساتھ کرسٹل اور زردوزی نے جوڑے کو مزید دلفریب بنادیا ہے۔

اس جوڑے کی قیمت 'فرح طالب عزیز' کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب نہیں،ذرائع ابلاغ کے مطابق فرح طالب عزیز سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس جوڑے کی قیمت 4 لاکھ پاکستانی روپے ہے جبکہ آرڈر کرنے پر 3 سے 4 دن میں یہ جوڑا کوئی بھی اپنے گھر منگواسکتا ہے۔

Watch Live Public News