ڈیرہ غازی خان؛ دو قبائل میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان؛ دو قبائل میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان، تمن کھوسہ میں خونریز تصادم، دو قبائل میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  ڈیرہ غازی خان غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ سنگین ہو گیا، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، قبائل مورچہ زن ہوگئے۔

ڈیرہ غازیخان بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری طلب، قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فائر بندی کرائی گئی، دونوں قبائل میں  کشیدگی برقرارہے۔

Watch Live Public News