ویب ڈیسک: بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کینیڈا سمیت دنیا بھر میں عوام کی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے بیرونِ ملک جرائم پیشہ عناصر، انسانی اسمگلرز اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو فروغ دینا اب ایک منظم پالیسی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ آسٹریلوی جریدے اسپیکٹیٹر آسٹریلیاکی ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی منظم جرائم پیشہ گروہ کینیڈا، آسٹریلیا اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں خوف، بھتہ خوری اور دہشت کی فضا قائم کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے شہر سرے میں رواں سال جنوری سے اب تک بھارتی گروہوں کی جانب سے بھتہ خوری کے کم از کم 35 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ اونٹاریو میں گزشتہ تین برسوں کے دوران بھارتی جرائم پیشہ عناصر کے 1500 سے زائد بلیک میلنگ کیسزسامنے آئے ہیں۔
اسپیکٹیٹر آسٹریلیا کے مطابق کینیڈا میں سرگرم بدنامِ زمانہ بھارتی بشنوئی گروہ بھتہ خوری اور منظم جرائم میں ملوث ہے۔ سکھ تنظیموں کا الزام ہے کہ یہ گروہ بھارتی حکومت کی ایما پر کینیڈا میں خالصتان حامی کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
کینیڈین صحافیوں کے مطابق رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس کی رپورٹس میں بھی بارہا یہ انکشاف کیا جا چکا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے بشنوئی گروہ کو استعمال کر رہی ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونِ ممالک کی خودمختاری اور سفارتی اقدار کو پامال کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں کا استعمال بھارت کیلئے شدید شرمناک ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بھارت واقعی معاشی طور پر مستحکم ہوتا تو اس کے شہری دنیا بھر میں جرائم کی علامت نہ بنتے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے جرائم کی طویل فہرست اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ میزبان ممالک میں ان کی موجودگی ایک بڑھتا ہوا سیکیورٹی خطرہ بن چکی ہے۔