ویب ڈیسک: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے دوران دو مرتبہ نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 24 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 576 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 240 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 916 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکا ہے۔
اس کے علاوہ، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، اور فی تولہ چاندی اب 9 ہزار 146 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔