ویب ڈیسک: محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ میعاد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں، اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ ٹریفک قوانین کا نفاذ مؤثر طریقے سے کیا جا سکے۔
سرکاری حکام کے مطابق، جنوری 2026 میں پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جن میں 440,000 سے زائد لرننگ لائسنس، 400,000 سے زائد معمول کے ڈرائیونگ لائسنس اور تقریباً 390,000 لائسنس کی تجدید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 2,500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کی دوبارہ درخواست دی اور 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانا غیر قانونی ہے، اور اس پر بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای- ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل کارڈ کے برابر ہے، جس سے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس:
ایک سالہ لائسنس: 1,980 روپے (ٹیسٹ فیس 150 روپے + پاس ہونے کے بعد فیس 1,350 روپے + کورئیر فیس 480 روپے)
تین سالہ لائسنس: 4,680 روپے
پنجاب کے شہری اب ای- ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے بھی آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔