(ویب ڈیسک ) وزارت خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت کی تصدیق کردی ہے۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران مذاکرات استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں،پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا، جلد فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے فیصلہ ایک دو دن تک متوقع ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے، امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔
ایرانی سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول بات چیت سے معلوم ہوگا کہ امریکا سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے یا نہیں۔ ایران کی دفاعی تیاریاں زیادہ سے زیادہ ہیں اور ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہے، ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔