وزیراعظم سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے لیبیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف  سے لیبیا کے اعلیٰ سطح وفد  نے ملاقات کی۔وفد میں لیبیا کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد، لیبین عرب آرمڈ فورسز کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ عبد القاسم حفتر،ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیبین عرب آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک  ہیں ۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں  باہمی درلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی مفادات پر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ  کیا گیا۔دونوں اطراف نے قیام امن، استحکام، علاقائی و عالمی ترقی میں کردار ادا کرنے پر اتفاق  کیا۔

وزیراعظم نے لیبیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے ڈائیلاگ اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مہمان وفد نے پاکستان کے ساتھ باہمی اشتراک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں اطراف کا قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News