(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی۔
لاہوریوں کے لیے اچھی خبر، بسنت پر بارش کا امکان نہیں۔ہوائیں بھی پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوں گی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا،8 فروری کو ہلکے بادل رہنے کا امکان ہے، مغربی اور شمال مغربی ہوائیں 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلیں گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں 6،7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا ہے۔