وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سوشل میڈیا  ویب سائٹ ایکس پر 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں اور لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت کا تہوار منائیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔انہوں نے کہا  کہ بسنت پنجاب کی ثقافت، خوشیوں اور رنگوں کا تہوار ہے۔

Watch Live Public News