(ویب ڈیسک ) امریکی فوج کی جانب سے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایف 35 طیارے نے بحیرہ عرب میں ائیر کرافٹ کیریئر کی طرف آنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا۔
خبررساں ادارے نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایرانی ڈرون امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی طرف آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔