ویب ڈیسک: وادی تیرا میں خوارج کےجنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث ہیں۔ خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں۔ وادی تیرا میں دہشت گرد عبدالکبیر نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے۔ دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا کر لیا۔ اغوا کامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔ خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتےہیں۔ افغان سرزمین پرخوارج کی سرپرستی میں دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ خارجیوں کی دہشتگردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کاانسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔