رونالڈو کا اداکارہ ماورہ حسین کو جواب، حقیقت کھل کرسامنے آگئی

رونالڈو کا اداکارہ ماورہ حسین کو جواب، حقیقت کھل کرسامنے آگئی

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کے مطابق انہیں دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر خاص پیغام موصول ہوا، جس کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔

گزشتہ روز ماورہ حسین نےانسٹاگرام اسٹوری پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام انباکس کا اسکریٹ شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا گیا کہ بظاہر کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹ سے ماورہ کو نئے سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔

اداکارہ نے اس میسج کے اسکرین شاٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'میرا سال تو بن گیا' اور ساتھ ہی  اور کئی ایموجیز بھی لگائے،  اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھ ہی اسکرین شاٹ کے ساتھ رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔

تاہم اداکارہ کی یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ جلد ہی یہ بات واضح ہوگئی ان کو ملنے والا پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں بھیجا گیا تھا بلکہ یہ انسٹاگرام پر رونالڈو کے براڈکاسٹ چینل کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کے ذریعے مقبول شخصیات اور سلیبرٹیز اپنے ہزاروں فالوورز  کو عمومی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا اداکارہ نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا پیغام سمجھا تھا یا انہوں نے اس پیغام کی حقیقت جانتے ہوئے مذاق کے طور پر اسے شیئر کیا؟

Watch Live Public News