صدر، وزیر اعظم  کی پاک فضائیہ کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

صدر، وزیر اعظم  کی پاک فضائیہ کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد
کیپشن: صدر، وزیر اعظم  کی پاک فضائیہ کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور خود انحصاری کی عکاس ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں، انجینئرز اور فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی خود انحصاری اور تکنیکی پختگی کا مظہر ہے، جو ملک کے دفاع کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی اس کامیابی پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سسٹم پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں خود انحصاری کا اعلان ہے۔ انہوں نے اس کامیابی میں شریک تمام یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔

Watch Live Public News