جاوید اختر اپنی اے آئی ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ، بڑا فیصلہ بھی کرلیا

جاوید اختر اپنی اے آئی ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ، بڑا فیصلہ بھی کرلیا
کیپشن: جاوید اختر اپنی اے آئی ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ، بڑا فیصلہ بھی کرلیا

ویب ڈیسک: بھارتی اسکرین رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے اپنی اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں جاوید اختر کو ٹوپی پہنے، ہاتھ میں تسبیح اور کاندھے پر سرخ رومال کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کے درمیان حالیہ لائیو مناظرے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں جاوید اختر پر تنقید کی گئی تھی کہ وہ 'خدا کے وجود' سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

جاوید اختر نے اپنی پوسٹ میں اس ویڈیو پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 'خدا کی طرف مائل ہو گئے ہیں'، جو کہ حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے اس اے آئی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

واضح رہے کہ جاوید اختر مختلف مواقع پر یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ خدا اور کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتے۔

Watch Live Public News