ویب ڈیسک:لاہور کے علاقہ اچھرہ جیولری مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے غبن کا معاملہ، تاجر وسیم اختر کے خلاف درج مقدمات کی تعداد دس ہو گئی، ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا۔
پولیس کے مطابق وسیم اختر نامی ملزم کے خلاف اچھرہ تھانے میں مزید دو مقدمات درج کر لئے گئے ، تاجر سعید اور نور العین کی مدعیت میں مزید دو مقدمات درج کئے گئے۔
ملزم کے خلاف درج دس مقدمات میں سونے کا وزن آٹھ کلو سے تجاوز کر چکا ہے ، موصول ہونے والی دیگر درخواستوں کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں متحرک ہیں۔