راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی مسافرکوچ کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی مسافرکوچ کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب بس حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سےکوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری اور حادثے میں 12 افراد زخمی اور 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو مغل کوٹ اور ژوب منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے راولپنڈی سےکوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی امداد پہنچانےکی ہدایت بھی کی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔