اننت امبانی ، رادھیکا مرچنٹ  کی شادی،کونسے عالمی اسٹار پرفارم کریں گے،تفصیل سامنے آگئی

اننت امبانی ، رادھیکا مرچنٹ  کی شادی،کونسے عالمی اسٹار پرفارم کریں گے،تفصیل سامنے آگئی

ویب ڈیسک: ( علی رضا) اننت امبانی اور رادھیکا  مرچنٹ تاریخی شادی میں 10 دن سے بھی کم وقت رہ گیا، شادی میں کون سے عالمی اسٹار پرفارم کریں گے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ  پارٹیز میں بڑے اسٹارز کی کہکشاں سجی تھی۔ جس میں ہالی وڈ اسٹاراور عالمی سپر اسٹارز جیسے کہ ریحانہ، دلجیت دوسانجھ اور کیٹی پیری نے  پرفارم کیا تھا۔ اب لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے بھی بڑے ستارے آئیں گے۔تو یہ خیال اتنا بھی غلط نہیں ۔ 

 تاہم  انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گلوکارہ ایڈیل، ڈریک اور لانا ڈیل رے ممبئی میں اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے آنے والے ہیں ۔ 

انڈیا ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق، گلوکار امبانی کی شادی کی شاندار تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے  یہ ستارے جلد ہی ہندوستان پہنچ سکتے ہیں جو 12 جولائی سے 14 جولائی کے درمیان ہونے والی ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر