بگ بیش کا شیڈول جاری،پاکستانی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے

بگ بیش کا شیڈول جاری،پاکستانی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے
کیپشن: بگ بیش کا شیڈول جاری،پاکستانی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے

ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کا شیڈول جاری کردیا۔ ایکشن سے بھرپور لیگ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد ان ایکشن ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق بی بی ایل کے لیگ میچز 14 دسمبر سے 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔فائنلز سیریز 20 جنوری سے 25 جنوری تک کھیلی جائے گی۔پاکستانی سٹار بابر اعظم 14 دسمبر کو بی بی ایل ڈیبیو کریں گے۔ وہ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

حارث رؤف، شاداب خان، محمد رضوان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی بھی بگ بیش میں جلوے بکھیریں گے۔ سڈنی ڈربی اور باکسنگ ڈے ڈبل ہیڈر شائقین کو جوش دلائیں گے۔

 نیو ایئر نائٹ پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی روایتی محاذ آرائی دیکھنے کو ملے گی۔

Watch Live Public News