ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبو نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے وسیع شعبوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دونوں فوجوں کے درمیان مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سلامتی کے منظر نامے کو تیار کرنے پر پاکستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔