سردار ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان قومی اسمبلی کا وضاحتی بیان

سردار ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافے پر ترجمان قومی اسمبلی کا وضاحتی بیان

ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق سمری وزارتِ پارلیمانی امور تیار کرتی ہے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق نہ ہی اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس سے ہے اور نہ ہی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عمل دخل ہوتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارت پارلیمانی امور نے بھجوائی تھی اور وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تنخواہ میں اضافے کا نوٹی فکیشن وزارت پارلیمانی امور نے جاری کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنی تنخواہ بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں لکھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ ارکان اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھنے پر شدید تنقید کی تھی۔

سردار ایاز صادق نے خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خط لکھ کر اپنی تنخواہ میں اضافے کو وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا اور کہا کہ شہباز شریف چاہیں تو وہ اضافی تنخواہ لیں گے، ورنہ وہ پرانی تنخواہ ہی لیتے رہیں گے۔

Watch Live Public News