فیکٹ چیک: کیا جے شنکر نے واقعی 3 رافیل گرنے کا اعتراف کیا؟ ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی!

فیکٹ چیک: کیا جے شنکر نے واقعی 3 رافیل گرنے کا اعتراف کیا؟ ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آگئی!

(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔آئیے جانتے ہیں اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں  بھارتی وزیر کارجہ جے شنکر  کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا۔  امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا ۔اس پر مودی نے عندیہ دیا  کہ بھارت بھی جواب دے گا۔

انہوں نے کہا  کہ اس رات     پاکستان نے بھارت پر ایک بڑا حملہ کیا۔ہم 2 دن پہلے ہی پاکستان کو ہاتھوں 3 رافیل  گنوا چکے تھے۔یہ بہت ہی نا مناسب تھا کہ انہوں نے یہ حملہ کیا۔

فیکٹ چیک

دعویٰ: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے 3 رافیل طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔  

تحقیق: اصل ویڈیو میں جے شنکر نے ایسا کوئی واضح بیان نہیں دیا۔ اصل انٹرویو کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ وائرل دعویٰ گمراہ کن ہے۔  

نتیجہ: سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ غلط ہے، جے شنکر کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی کا کوئی باضابطہ اعتراف نہیں کیا گیا۔

اصل ویڈیو: 

Watch Live Public News