بھارت کے 34اڈے نشانے پر، بھارتی فضائیہ کو بے بس کردیا تھا:سابق ایئر چیف کا دعویٰ

بھارت کے 34اڈے نشانے پر، بھارتی فضائیہ کو بے بس کردیا تھا:سابق ایئر چیف کا دعویٰ

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، بزدل بھارتی فوج نے متعدد پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے، جنگ میں پاک فضائیہ نے جو کردار ادا کیا اس کو تاریخ کے سنہری اوراق میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مودی حکومت شرمندگی سے بچنے کے لئے ابھی تک اس بدترین شکست کو تسلیم نہیں کررہی جبکہ بھارتی فصائیہ کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور کئی بھارتی صحافی اعتراف کرچکے ہیں کہ پاک فوج نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس رافیل گرائے۔

1- بھارتی فضائیہ کامفلوج  نظام 

 بھارتی صحافی نے رمندیپ باجوہ نے پاک فضائیہ کے سابق ایئر چیف سہیل امان کے ویڈیو کلپ کو ’ری ٹویٹ‘ کیا، اس ویڈیو میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ 7 سے 10 مئی کے درمیان بھارت کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی،  پاک فضائیہ (PAF) نے نہ صرف بھارتی رافیل طیاروں کا ڈیٹا لنک توڑا بلکہ بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔

سہیل امان نے بتایا کہ "ہماری تربیت اتنی سخت تھی کہ حقیقی جنگ اس کے مقابلے میں آسان محسوس ہوئی۔" بھارتی فضائیہ کی تیاری، ٹیکنالوجی کے استعمال اور آپسی رابطے میں شدید کمزوریاں سامنے آئیں۔

2-بھارتی پائلٹس رافیل استعمال کرنے میں ناکام

بھارتی پائلٹس کو جدید رافیل طیاروں کے باوجود ایک دوسرے کی پوزیشن کا علم نہ ہو سکا کیونکہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک وارفیئر نے ان کا ڈیٹا لنک اور کمیونیکیشن مکمل طور پر جام کر دیا تھا۔
سہیل امان کے مطابق، "رافیل کو اس کی مکمل صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا گیا۔"
پاکستان نے اپنے وسائل سے جدید سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم تیار کیا، جن میں "لنک 17" جیسے محفوظ کمیونیکیشن نیٹ ورک شامل ہیں۔

3- بھارتی فضائیہ پر سکتا طاری
سابق ایئر چیف کے مطابق  جب 7 مئی کو پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی، تو بھارتی فضائیہ کا کوئی نشان تک نہ تھا۔ " بھارتی فضائیہ نے دو دن کے لیے اپنے طیارے گراؤنڈ کر دیے تاکہ نئی حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔

4- بھارت کے 34اڈے نشانے پر
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی افواج کے 34 اڈوں کو نشانہ بنایا اور ان حملوں کے دوران مکمل برتری قائم رکھی۔

5- بھارتی فضائیہ کی شرمندگی
رافیل پائلٹس جب واپس اپنے اڈے پہنچے تو رن وے کی روشنیاں بند تھیں کیونکہ سائبر حملوں کے باعث ہیڈکوارٹرز کا فیلڈ یونٹس سے رابطہ منقطع ہو چکا تھا۔ حتیٰ کہ پائلٹس اپنے والدین کو کال تک نہ کر سکے کیونکہ موبائل نیٹ ورک بھی جام کر دیا گیا تھا۔

6-سیاسی و عسکری قیادت میں رابطے کا فقدان

سابق ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ’ بھارت کی سیاسی قیادت اور عسکری اداروں کے درمیان مناسب رابطہ نہیں۔ "سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے درست عسکری حکمت عملی اور آپسی ہم آہنگی ضروری ہے، جو بھارت میں نظر نہیں آئی‘‘

7-اگلی جنگ کی تیاری
سہیل امان نے خبردار کیا کہ آئندہ جنگ گزشتہ جنگوں سے بالکل مختلف ہوگی۔ پاکستان کو اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے مزید تکنیکی تیاری اور پیشگی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News