یوم عاشورہ: حکومت نے 5 اور 6 جولائی کو  عام تعطیل کا اعلان کردیا 

یوم عاشورہ: حکومت نے 5 اور 6 جولائی کو  عام تعطیل کا اعلان کردیا 

(ویب ڈیسک ) حکومت کی جانب سے یومِ عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

محرم الحرام کے احترام میں ملک بھر میں عام تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یومِ عاشورہ کے موقع پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق  وزیرِاعظم کی منظوری سے تعطیلات کا اعلان کیا گیا، 5 جولائی بروز ہفتہ اور 6 جولائی بروز اتوار تعطیلات ہوں گی، تعطیلات کا اطلاق ہفتے میں پانچ اور چھ دن کام کرنے والے تمام دفاتر پر ہوگا۔

Watch Live Public News