نئی نویلی دلہن نے چچا سے شادی کیلئے دلہے کو قتل کروا دیا

نئی نویلی دلہن نے چچا سے شادی کیلئے دلہے کو قتل کروا دیا

ویب ڈیسک:بھارت میں ہونے والی شادیوں پر ایسے ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، ایک ایسا واقعہ انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو خوف زدہ کردیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں 25 سالہ دلہن گونجا دیوی کی شادی 45 روز قبل پریانشو نامی نوجوان سے ہوئی تھی جسے کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دلہن گونجا دیوی نے اپنے 55 سالہ چچا جیون سنگھ کے ذریعے دولہے پریانشو کو قتل کروایا، اس کیلیے ملزمان نے شوٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔

بعدازاں پولیس نے گونجا دیوی کو دو شوٹرز کے ہمراہ گرفتار کر لیا جبکہ چچا جیون سنگھ کی گرفتاری کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گونجا دیوی اور جیون سنگھ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن گھر والوں نے زبردستی اس کی شادی پریانشو سے کروائی تھی۔

ایس پی پولیس امریش راہل نے بتایا کہ 25 جون 2025 کو پریانشو اپنی بہن سے ملنے کے بعد ٹرین سے گھر واپس آ رہا تھا، جب وہ نوی نگر اسٹیشن پہنچا تو اس نے بیوی کو فون کیا کہ مجھے لینے کے لئےکسی کو بائیک پر بھیج دو، راستے میں اسٹیشن سے گھر جاتے ہوئے اسے دو نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تو  شک کی بنیاد پر گونجا دیوی اور ان کے چچاکی کال ریکارڈ کو چیک کیا گیا معلوم ہوا کہ انہوں نے پریانشو کو قتل کرنے کے لئے شوٹرز کو بھیجا تھا۔

پریانشو اور گونجا دیوی کی شادی 45 دن قبل ہی ہوئی تھی، ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ جیون سنگھ کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News